ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرول ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم نہیں ہوگی : سیکرٹری برائے اقتصادیات 

پٹرول ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم نہیں ہوگی : سیکرٹری برائے اقتصادیات 

Tue, 01 May 2018 11:58:20    S.O. News Service

نئی دہلی30اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کے متعلق نہیں سوچ رہی ہے ۔ اقتصادی امور کے سیکرٹری سبھاش چندر گرگ نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ابھی اس سطح پر نہیں پہنچے ہیں کہ ایکسائز ڈیوٹی کم کی جائے۔ ریاستوں کی تیل کمپنیوں نے بھی گزشتہ ایک ہفتے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں ری وائز نہیں کی ہے ۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں 55 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ پٹرول کی قیمت 74.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کے 65.93 روپے فی لیٹر پر پہنچ چکی ہے ۔ گرگ نے کہا کہ تیل کی قیمتیں حکومت کا بجٹ بگاڑ سکتی ہیں جس کا اثر ایل پی جی کے ریٹس پر بھی پڑے گا، جس پر حکومت سبسڈی دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رسوئی گیس کے علاوہ کسی اجناس میں راست طور پر سبسڈی نہیں دی جا رہی ہے۔ اگر پٹرول ڈیزل کی قیمت ایک سطح تک پہنچ جاتی ہیں تو ایکسائز ڈیوٹی کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے؛لیکن اب ایسا نہیں ہے ۔ 


Share: